پنجاب بھر میں564ٹریفک حادثات میں 6ا فراد جاں بحق،665زخمی

بدھ 2 مارچ 2016 19:33

پنجاب بھر میں564ٹریفک حادثات میں 6ا فراد جاں بحق،665زخمی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز564ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 665زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 257 ڈرائیورز،24کم عمرڈرائیور،311مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ142ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت144 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد45حادثات میں51متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 40 حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل665متاثرین میں 552مرد اور113خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں81افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور441فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 143زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں464موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،64موٹر کاریں،34مسافربسیں،20ٹرک اور63دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :