پنجاب حکومت نے متعدد افسرا ن کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

بدھ 2 مارچ 2016 19:29

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسرا ن کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد رضا سرور کو سیکرٹری آرکائیو ، کیپٹن (ر) جاوید اکبر کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر لاہور صاحبزادی وسیمہ عمر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ انہیں ایم سی ایم سی کورس پر جانے کی اجاز ت بھی دیدی گئی ہے ۔عثمان خالد خان کو ان کی جگہ ایڈیشنل کمیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ ندیم محبوب کو کمشنر سرگودھا اور عظمت محمود کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :