کراچی سے لاہور آنیوالی شالیمار ایکسپریس سے 25لاکھ کیش سے بھری الماری چوری کیے جانے کا انکشاف ،شبہ ہے کیش سے بھری الماری بہاولپور اسٹیشن سے چوری کی گئی ،20سے زائد ملازمین کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں

بدھ 2 مارچ 2016 19:29

کراچی سے لاہور آنیوالی شالیمار ایکسپریس سے 25لاکھ کیش سے بھری الماری ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس سے 25لاکھ کیش سے بھری الماری چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ریلوے پولیس نے 20سے زائد ملازمین کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو ٹھیکیداری نظام کے تحت چلایا جاتا ہے اور پرائیوٹ ٹھیکیدار اسے چلاتے ہیں۔اس مد میں ان ٹھیکیداروں کو روزانہ 17لاکھ روپے محکمہ ریلوے کو جمع کروانے ہوتے ہیں۔

اس مد میں ادائیگی کے لئے جب ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو اس میں 25لاکھ کی رقم موجود تھی جو کہ الماری میں تھی ۔لاہور پہنچنے پر علم ہوا کہ ڈائننگ روم میں موجود کیش سے بھری الماری چوری ہو چکی ہے جس پر لاہور ریلوے پولیس نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے کر تحقیقات کاآغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین بہارلپور ریلوے اسٹیشن پر روکی گئی تھی جس کے باعث شبہ ہے کہ وہیں سے 25لاکھ روپے سے زائد کیش سے بھری سیف الماری چوری کی گئی تاہم ریلوے پولیس نے شالیمار ایکسپریس کے مالکان کی ایماء پر ٹرین کے 20سے زائد ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق جن بیس سے زائد ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے ان سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تفتیش کرنے کے بعدہی حقائق سے پردہ اٹھایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :