آزاد تھیٹر کا الحمرا آرٹس کونسل میں ’’دو دونی چار‘‘ ڈرامہ پیش

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:04

آزاد تھیٹر کا الحمرا آرٹس کونسل میں ’’دو دونی چار‘‘ ڈرامہ پیش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) آزاد تھیٹر نے پلان انٹرنیشنل پاکستان کے تعاون سے الحمرا آرٹس کونسل میں ’’دو دونی چار‘‘ ڈرامہ پیش کیا ،جس کا بنیادی مقصد 5سے 16سال کی عمر کے بچوں کو لازمی مفت تعلیم دینا تھا ،اس حوالے سے ڈرامے کے ہدایتکار ملک اسلم نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 2014میں لازمی تعلیمی ایکٹ منظور کیاتھا اس پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں یہ ڈرامہ پیش کیا گیا ہے اس میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ،پریس کانفرنس میں فرح ناز ،صابر بیگ ،عالیہ عباسی ،زقیہ قاضی ،سچل احمد غازی سمیت دیگر اداکار موجود تھے ،انہوں نے کہا اس ڈرامے کو شہریوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے اور پلان انٹر نیشنل اور آزاد تھیٹر کی کاوشوں کو بھی سہرا ہے ،ہماری جدوجہد کا بھی یہی مقصد ہے کہ تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اس پر عمل درآمد کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ہم حکومت پنجاب سے بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ مفت و لازم تعلیمی ایکٹ 2014کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔