وزیر اعلیٰ چائلڈلیبر ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں: سیدہ غلام فاطمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) بانڈڈلیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی چیئر پرسن سیدہ غلام فاطمہ نے کہا ہے کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے بچوں کو سکول جانے سے روک رہے ہیں ،مالکان نے مزدوروں کا ہفتہ وار خرچہ بھی روکنے کی دھمکی دی ہے ،پنجاب حکومت چائلڈلیبر اور خواتین کے تحفظ ایکٹ کی حمایت کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب چائلڈلیبر ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں ،وہ لاہور پریس کلب میں مہر صفدر علی ،عفت بخاری اور مزدور رہنما حیات علی کے ساتھ پریس کانفرنس کررہی تھی،انہوں نے مزید کہا چائلڈ لیبر ایکٹ کے بعد بھٹہ مالکان نے بھی والدین کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں کہ اگر انہوں نے اپنے بچوں کو سکول بھیجا تو ان کا خرچہ رو ک لیا جائے گا ،بھٹہ مالکان مزدور کو زبردستی اپنے بچے کام پر لانے کیلئے مجبور کررہے ہیں ،جبکہ حکومت کی جانب سے جو سرکاری ریٹ تح کیا گیا ہے اس پر مالکان عمل درآمد نہیں کررہے ہیں ،انہوں نے مزید ک ہا پنجاب میں اس وت تیس لاکھ بھٹہ مزدور کام کررہے ہیں ان میں صرف آٹھ لاکھ کو سوشل سیکورٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں ،یہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی مجرمانہ غفلت ہے ،بڑھا پا الاؤنس کا بھی اطلاق کیا جائیتاکہ یہ مزدوروں کو سہارا بن چکے ،بھٹہ مالکان جبری مشقت کو جاری رکھنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں بھٹہ مالکان کے اوچھے ہتھکنڈوں کے مزدور ریلی نکالی جائے گی اور ٹان ہال میں بھٹہ مالکان کی چائلڈ لیبر سازش کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :