ڈی پی او اوکاڑہ کی حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں ڈھلیانہ میں کھلی کچہری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:52

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں ڈھلیانہ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوا م کے جان ومال کی حفاظت ترجیح ہے۔ ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت دہشتگردی کیخلاف جہاد کررہی ہے ہم ان کو جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ،منشیات تمام برائیوں کی جڑ ہے رواں ماہ ہم ا س لعنت کو ختم کرینگے ڈی پی او نے کہا مجھے علم ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں منشیات کا دھندا عروج پر ہے کچھ بااثر لوگ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں انہوں نے مقامی ایس ایچ او نوشیر کاٹھیا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کلف یا کاٹن گروپ کی پرواہ کئے بغیر میرٹ پر فیصلے کر یں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ ڈاکو مارے یا علاقہ چھوڑ گئے اسی لیئے جرائم کی شرح پہلے کی نسبت کم ہوئی ضلع میں نئے تھا نوں کی تعمیر سے مزید بہتری آ ئیگی، پولیس والے خود کو عوام کاخادم سمجھیں ،ہم ان لوگوں کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں ،پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ کرے، سفارش یا کرپشن برداشت نہیں کرتا، ایک دیہاتی کی شکایات پر چوکی انچارج ڈھلیانہ محمد ایوب کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

یہاں عوام نے مطالبہ کیا کہ چوکی کو تھا نہ میں تبدیل کیا جائے جس پر ڈی پی او نے انسپکٹر ڈویلپمنٹ کو پیر ورک مکمل کرنے کی ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرونگا حجرہ شاہ مقیم میں ایک اور تھا نہ منظور ہوجائے اور امید ہے کہ ایک ماہ میں منظوری مل جائیگی ۔