کندیاں میں نیشنل بینک کے عملے نے بزرگوں کو خوار کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:48

کندیاں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) نیشنل بنک کندیاں میں بزرگ و خواتین پینشنرز سہولیات سے محروم ہیں۔ بنک کے باہر بزرگ پینشنرز کو گھنٹوں دروازے کے سامنے روڈ پر انتظار کرنا پڑتا ہے اور بنک کا دروازہ دونوں طرف سے بند کر دیا جاتاہے ۔بنک کے باہر بیٹھنے کیلئے شیلٹر ۔

(جاری ہے)

کرسی، بینچ، سایہ اور پانی کا کوئی انتظام نہ ہے جس اکثر پینشنرز بے ہوش ہوجاتے ہیں جبکہ نجی بنک اپنے اکاؤنٹ ہولڈر کو بھرپور توجہ اور سہولیات فراہم کررہے ہیں جس سے اکاؤنٹ ہولڈرز ان نجی بینکوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں نیشنل بنک کے اکاؤنٹ ہولڈرز اور پینشنرز عطا محمد ،محمد صدیق ،فضل الرحمن ،حاجی احمد ،نے نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ان مطالبات پر فوری عملدرامد کراکے ہماری مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :