پودے ماحول کی دل کشی میں اضافہ کا سبب ہیں: نپولین گومز
سینٹ مریز اکیڈیمی میں شجرکاری مہم ‘ ایک ہزار پودوں کا ہدف مقرر کردیا، پرنسپل
بدھ 2 مارچ 2016 18:31
راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) پودے ماحول کی خوبصورتی‘ دلکشی اور شادابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں شجرکاری کے ذریعے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ والدین اور اساتذہ شجرکاری مہم کی بھرپور سرپرستی کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ، پرنسپل نپولین گومز نے آج یہاں سینٹ میریز اکیڈمی لالہ زار راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر درسگاہ کے کوآرڈینٹرز‘ سینئر اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھیں ۔نپولین گومز کا کہنا تھا کہ اس سال درسگاہ میں انتظامیہ اساتذہ اور طلباء ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کریں گے انہوں نے نونہالوں سے کہا کہ وہ درسگاہ کے ساتھ گھروں میں بھی پودے لگا کر ان کی حفاظت کریں۔(جاری ہے)
پودوں سے دوستی کریں ان کی دوستی سے گھر کا ماحول دل نشیں ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے میں کسی بھی ملک میں 25 فی صد جنگلات ناگزیر ہیں بدقسمتی سے ہم جنگلات کی حفاظت کرنے میں تساہل پسندی کا شکار ہیں نپولین گومز نے وفاقی‘ صوبائی اور مقامی حکومتوں سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے اور تعلیمی اداروں میں نئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں طلباء و طالبات نے ایئروکیریا کا پودا لگا کر وطن کی زرخیزی اور خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.