ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی چیکرزکے ہمراہ کارروائی، جعلساز گرفتار ، کھاڈی کے نام سے جعلی سوٹ بڑی تعداد میں برآمد

بدھ 2 مارچ 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی چیکرزکے ہمراہ کارروائی، جعلساز گرفتار ، کھاڈی کے نام سے جعلی سوٹ بڑی تعداد میں برآمد ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم پاکستان میں فیبرک کے حوالے سے نامور کمپنی کھاڈی (KHAADI)کے قانونی اٹارنی چیکرز نے FIAایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں ایف آئی آر نمبر C-33/2016درج کرائی کہ پاکستان میں فیبرک کے حوالے سے نامور کمپنی کھاڈی کی مشہور پروڈکٹ (فیبرک)کو کچھ جعلساز ہو بہ ہو کاپی میں فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے کمپنی اور کمپنی کی پروڈکٹ کی ساکھ تباہ ہو رہی ہے۔ جس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے مقدمہ درج کر کے ڈیفنس مارکیٹ بلاک H، ڈی ایچ آے کمرشل زون لاہور میں اسپلاش فیبرک SPLASH FABRICS))نامی شاپ پر چھاپہ مار کر شاپ اونر مجاہد بٹ کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں کھاڈی کے نام سے فروخت کئے جانے والے جعلی سوٹ برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :