رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں بیڈ ویئر مصنو عات کی درآمدات میں 7فیصد کمی

بدھ 2 مارچ 2016 17:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء)رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں بیڈ ویئر مصنو عات کی درآمدات میں 7فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1ارب 26کروڑ ڈالر کی بیڈ ویئر مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔انکا مجمو عی حجم 1لا کھ 92ہزار میٹرک ٹن رہا جو رواں سال اسی عرصہ میں 7فیصد کمی کے ساتھ کم ہو کر 1ارب17کروڑ ڈالر رہ گیا اور انکا مجموعی حجم 1لاکھ 86ہزار میٹرک ٹن رہا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے مطا بق انٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستا نی بیڈ ویئر مصنوعات دلکش ڈیزائننگ اور مضبوطی کے لحاظ سے پہچا نی جا تی ہیں مگر قیمتوں کے لحاظ سے ہماری پرائس بنگلہ دیش ،بھارت،،چین اور دیگر مما لک سے کہیں زیادہ ہیں جسکی وجہ سے ہم انکا مقا بلہ نہیں کر پا رہے۔ حکو مت اگر ٹیکسسز اور ڈیوٹیز کی مد میں درآمد کندگان کا تھوڑا خیال کر ئے اور بجلی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کر دے جس سے پیدا واری لا گت میں کمی ہو تو پا کستا نی بیڈ ویئر کی مصنو عات کی درآمدات میں اضا فہ ہو سکتا ہے۔ ۔