ملکی غذائی ضروریات کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ گندم کی فصل سے پورا ہوتا ہے، ترجمان محکمہ زراعت
بدھ 2 مارچ 2016 17:49
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ملکی غذائی ضروریات کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ گندم کی فصل سے پورا ہوتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں گندم کی فصل پر سست تیلہ جبکہ کچھ علاقوں میں کنگی کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے۔
یہ بیماری سازگار موسمی حالات میسر آنے پر قوت مدافعت نہ رکھنے والی اقسام پر بھی منتقل ہو سکتی ہے اور فی ایکڑ پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پنجاب میں گزشتہ چند سالوں میں کنگی کی بیماری کی تین اقسام بھوری کنگی، زرد کنگی اور سیاہ کنگی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے۔(جاری ہے)
بھوری کنگی کے پھیلاؤ کے لئے موزوں ترین درجہ حرارت 20 تا 25 زرد کنگی کے لئے 10 تا 20 اور سیاہ کنگی کے لئے 20 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
سیاہ کنگی کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں اور تنوں پر بھورے اور کالے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں جو بعد میں پھٹ جاتے ہیں اور سیاہ رنگ کا پاؤڈر باہر نمودار ہوتا ہے۔ ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی فصل میں سٹے نکلنے اور دانہ بھرائی کے مرحلہ پر اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور فصل پر کنگی کی بیماری کا حملہ ہونے کی صورت میں مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب پھپھوندکش زہروں کا استعمال کریں تاکہ اس کا بروقت سدباب کیا جاسکے۔ ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.