بھارت ہمیشہ پاکستان کیخلاف بلیم گیم میں مصروف رہتا ہے،رحمن ملک

مودی سرکار کبھی بھی برابری کی سطح پر تعلقات نہیں چاہتی،سابق وزیر داخلہ

بدھ 2 مارچ 2016 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کبھی بھی پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات نہیں چاہتی بھارت ہمیشہ بلیم گیم میں مصروف رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید تھی کہ بھارت پٹھانکوٹ حملے کی ایف آئی آر درج ہونے پر شکر گزار ہو گا اور بھارت بدلے میں سمجھوتہ ایکسپریس واقع میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گا انہوں نے کہا کہ بھارت میں آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ سے بلیم گیم میں مصروف عمل رہتی ہیں اور مودی سرکار بھی پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات نہیں چاہیے گی

متعلقہ عنوان :