دو رخی اور دوغلاپن مولانا کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے ،نعیم الحق

بدھ 2 مارچ 2016 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ دو رخی اور دوغلاپن مولانا کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے مولانا کی حوص اقتدار نے ان کے ذہنی توازن پر مہلک اثرات مرتب کئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موقع پرستی اور جھوٹ مولانا کی سیاست کا محور مرکز ہیں کسی بھی نظریئے کی حامل جماعت اقتدار میں آئے مولانا اس کا حصہ بننے کو بے تاب رہتے ہیں ۔

مولانا کی حوص اقتدار نے ان کے ذہنی توازن پر مہلک اثرات مرتب کئے ہیں مولانا وزیر اعظم کے سامنے بیٹھیں تو انہیں امیر المومنین اور میڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں اغیار کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں عورت کی حکمرانی کو ناجائز قرار دینے کے بعد مولانا کی بے نظیر حکومت سے ڈیزل پرمٹس لینے والی داستان عوام کو خوب یاد ہے ۔ مولانا قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ سیاست میں آنے سے قبل ان کا ذریعہ معاش کیا تھا

متعلقہ عنوان :