کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بچوں میں خسرہ کی وبا کا پھیلنا قابل تشویش ہے ،حاجی محمد ادریس

بدھ 2 مارچ 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) الخیرٹرسٹ (العالمی) کے چیئرمین حاجی محمد ادریس نے کراچی کے مضافاتی علاقوں باالخصوص بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ ٹاؤن میں سینکڑوں بچوں میں خسرہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے جس سے ہزاروں بچے متاثر اور درجنوں جان بحق ہوئے ہیں حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات جبکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سطح پر بچوں کے حفاظتی ٹیکے انتہائی گراں قیمت پر فروخت کی وجہ سے غریب عوام اسے خریدنے سے قاصر ہیں ٹرسٹ کے چیئرمین نے مخیر حضرات ، پبلک سیکٹر این جی اوز اور سول سوسائٹی سے پرزور اپیل کی کہ وہ مذکورہ متاثرہ مضافاتی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کر کے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے تحفظ دلانے میں تعاون کریں جو ہم سب کا ملی ، شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے حکومت سمیت مخیر حضرات اور رفاہی اداروں کو آگے آنا ہوگااور اس جاں لیوا بیماری سے بچاؤ کیلئے مل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :