وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز کی خصوصی ہدایات ‘ضلع بھر میں اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی خصوصی مہم جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ‘اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین

بدھ 2 مارچ 2016 17:26

قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور چوہدری غلام حسین کی زیر صدارت اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اساتذہ ، سینئر ٹیوٹرز، ٹیوٹرز، معززین شہر ،طلباء اور دیگر نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر شاہد صدیقی اور ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف کی خصوصی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور ریجنل سینٹر میں داخلے بڑھانے کے سلسلہ میں خصوصی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز چھانگا مانگا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھاکشن ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں ، گورنمنٹ کالج پتوکی ، برکی کالج الہ آباد ،گورنمنٹ ہائی سکول شامکوٹ نو ،گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز تلونڈی ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور ،پولی ٹیکنیکل کالج قصور ،گورنمنٹ کالج بوائز قصور ،پاکستان ماڈل ہائی سکول قصور اور دیگر تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ بڑھاؤ مہم کے سلسلہ میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اورریجنل آفس قصور نے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کر دیئے ہیں اور ضلع بھر میں داخلے بڑھانے کے سلسلہ میں سیمینارز کے ذریعے آگاہی مہم برائے داخلہ میٹرک ٹو پی ایچ ڈی و ایم ایڈ کو چلایا ہوا ہے اور داخلوں کی آخری تاریخ 4مارچ 2016 ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے جو بچے کسی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ چکے ہیں وہ اوپن یونیورسٹی سے داخلہ لیکر بغیر اپنا کاروبار چھوڑے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :