محکمہ صحت اور یو ایس ایڈ ہیپا ٹا ئٹس کے مریضو ں کی ادویا ت میں تعا و ن کریں گے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 2 مارچ 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے محکمہ صحت سندھ یو ایس ایڈ کے تعا ون سے ہیپا ٹا ئٹس کے مریضو ں کے لئے ادویا ت کی فرا ہمی کیلئے کو شا ں ہے ۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں انسدا د ہیپا ٹا ئٹس کے پرو گرا م مینیجر ڈاکٹر خا لق شیخ اور سندھ بلڈ ٹرانسفیو ژن اتھا ر ٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر زا ہد انصا ر ی نے بھی شر کت کی ۔

انسدا د ہیپا ٹا ئٹس پرو گرا م مینجر ڈاکٹر خا لق شیخ نے صوبا ئی وزیر صحت کو بتا یا کہ اس وقت ہیپا ٹا ئٹس کے زیر علا ج مریضو ں کی تعداد 26,567جن مریضو ں کا علا ج مکمل ہو چکا ہے اب کی تعدا د 177,265جبکہ ہیلتھ فا ؤ نڈیشن سیسی اور ایس آئی یو ٹی نے 2890مریضو ں کا علا ج کیا اور سندھ کی جیلو ں میں 2165ہیپا ٹا ئٹس کے مریضو ں کا علا ج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جا م مہتا ب حسین ڈہر نے پرو گرا م مینیجر کو ہدایت کی کہ مریضو ں کے علا ج معا لجے کی سہو لیا ت کو بہتر بنا ئیں تا کہ سندھ میں ہیپا ٹا ئٹس کے مر ض پر قا بو پا یا جا سکے علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر صحت نے بلڈ ٹرا نسفیو ژن اتھا ر ٹی کے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ کرا چی جا مشورو ،شہید بے نظیر آبا د اور سکھر میں خو ن اسٹو ر کر نے کی صلا حیت کو بڑھا یا جائے ۔

ڈاکٹر زاہد انصا ر ی نے صوبا ئی وزیر صحت کو بتا یا کہ کرا چی میں 50ہزا ر خو ن کے تھیلے جبکہ حیدرآباد ،سکھر اور شہید بے نظیر آبا د میں 20ہزا ر خو ن کے تھیلے اسٹو ر کر نے کی صلا حیت مو جو د ہے ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ نئے بلڈ بنکس رجسٹرڈ کر نے کی پا لیسی کو مزید سخت اور شفا ف بنایا جا ئے تا کہ مریضو ں کو صا ف خو ن فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :