4 روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کے پہلے روزایک ہزار سے زائدموٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر تبدیل ،270گفٹ پیک تقسیم
سی ٹی او کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں موٹر سائیکلوں کے سائیڈ مررلگائے جارہے ہیں،عوام میں ٹریفک قوانین بارے پابندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی‘ طیب حفیظ چیمہ
بدھ 2 مارچ 2016 17:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے الحمراء ہال کے باہر لگائے گئے4روزہ کیمپ کی شہریوں نے بہت پذیرائی کی اور سٹی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ شہریوں کے اصرار اور پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے چار روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ میں ایک ہزار سے زائدموٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر لگائے گئے ،شہریوں اور طلباء وطالبات میں270 گفٹ پیک تقسیم کےئے گئے ۔
چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک آگاہی بارے لیکچر بھی دیا اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ،پولیس افسران ،مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات ،تعلیمی اداروں کے بچے اور اخبار نویس بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں اہم شاہراہوں،چوکوں میں موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررلگائے جارہے ہیں۔
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرحفا ظتی تدابیر اختیارکرنے سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.