عوام کی خدمت ہماری سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے ، عامر سلطان چیمہ
بدھ 2 مارچ 2016 16:48
سرگودھا۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )عوام کی خدمت ہماری سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے، ہم اپوزیشن میں رہنے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عامر سلطان چیمہ نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ میرے والدانور علی چیمہ نے سات مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کرسات ارب روپے کی خصوصی گرانٹ سے سرگودھا شہر میں سڑکوں کی تعمیر ، سوئی گیس ،سیوریج اور سولنگ جیسے کام کروا کر عوام کی بے لوث خدمت کی اور حلقہ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھادیا یہی وجہ ہے کہ لوگ آج انھیں شہنشاہ تعمیرات کے نام سے جانتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سرگودھا میں حقیقی تعمیر و ترقی کا آغاز ان کے دور میں ہوا جو آج تک قائم و دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، تقریب سے صدر الیکٹرانک میڈیا کلب آصف حنیف،جنرل سیکرٹری سیف خان ،ممتاز عارف،عبدالحنان چوہدری ،رانا اشرف شفیق خان،مجاہد بخاری اور قاسم علی نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.