پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جائے گا

بدھ 2 مارچ 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس دن خواتین کے لئے کام کرنے والے مختلف ادارے اور تنظیمیں خصوصی پروگرام، سیمینارز، واکس اورمذاکرات کا اہتمام کریں گی۔ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور تنظیمیں مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتی ہیں جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جدوجہد، کامیابیوں پر روشنی ڈالی جاتی ہے جبکہ صنعتی امتیاز کے خاتمہ، دفاتر اور روزگار کے مقامات پر کام کرنے والی خواتین، گھریلو ملازماؤں اور خواتین کے حقوق اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کاشتکار مزدور کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی جماعتیں بھی خواتین پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے ان کوششوں سے آگاہ کریں گے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اس دن کی مناسبت سے اپنا خصوصی پیغام جاری کریں گے جس میں ممبر ممالک کو خواتین کی تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی، انہیں بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔

متعلقہ عنوان :