خیرپور میڈیکل کالج ،سیلف فارم جمع 6مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 2 مارچ 2016 16:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)خیرپور میڈیکل کالج کے ایڈمیشن کوآرڈینیٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایم بی بی ایس سیشن 2015-16 کے لیے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارطلباء و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ سیلف فارم جمع کرانے کے خواہش مند ہیں تو وہ کالج کی ویب سائٹ پر موجود فارم بھر کر 6 مارچ تک کالج کے ایڈمیشن بلاک میں جمع کرائیں جہاں ان کو میرٹ لسٹ فراہم کی جائے گی ۔