اسلام آباد: برطانیہ میں‌غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

وزارت داخلہ حکام نے مسافروں کو ائیر پورٹ پر داخلے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 13:35

اسلام آباد: برطانیہ میں‌غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : برطانیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم 42 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو ایک خصوصی پراز کے ذریعے اسلام آباد بلوایا گیا تاہم طیارے کے اسلام آباد پہنچنے پر وزارت داخلہ حکام نے مسافروں کون طیارے سے اُترنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال تک کوئی مسافر بھی طیارے سے اُتر کر ائیر پورٹ داخل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب ائیر پورٹ سمیت تمام غیر ملکی ائیر لائنز کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ ڈی پورٹ شہریوں کو پاکستان لانے سے قبل پاکستانی حکام سے ان کے کوائف اور شناخت کی تصدیق کر لیں بصورت دیگر کوائف مکمل نہ ہونے یا مسافروں کی شناخت نہ ہونے پر اسی پرواز پر مسافروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :