بالی و وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سسر چل بسے

بدھ 2 مارچ 2016 13:28

بالی و وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سسر چل بسے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) بالی و وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سسر دہلی میں انتقال کرگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے والد رمیش چندرا چبر کی دہلی میں اپنے گھر پر اچانک حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا،خبر ملتے ہی شاہ رخ اور گوری فوری طور پر ممبئی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کے سسر کی آخری رسومات دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔کرنل رمیش چندر 1970 میں ضلع ہوشیار پور سے دہلی منتقل ہوئے تھے۔ انھوں نے سوگواران میں اہلیہ ساویتا چبر، بیٹی گوری خان اور بیٹے وکرنت کو چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :