خیبر پختون خواہ میں موجودہ بلدیاتی نظام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں“منتخب نمائندوں کو محکموں میں کوئی پذیرائی نہیں ملتی حاجی تاج اکبر

بدھ 2 مارچ 2016 13:08

مردان۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) ویلج کونسل2 یونین کونسل شہباز گڑھی کے یوتھ کونسلر اور اے این پی کے رہنما علی سید خان آف سعید آباد خوروکوٹھے نے کہا ہے کہ کونسلرز کو منتخب ہوئے 10مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک فنڈز اور اختیارات سے محروم ہیں‘ کونسلرز کو اپنے اختیارات کا پتہ نہیں ہے ‘ موجودہ بلدیاتی نظام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ‘منتخب نمائندوں کو محکموں میں کوئی پذیرائی نہیں ملتی اور نہ اُن کے جائز کام کیے جاتے ہیں‘ ویلج کونسل کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

منتخب اراکین اسمبلی نے ابھی تک اس علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ علاقہ غربت اور پسماندگی کی تصویر ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا اس موقع پر ویلج کونسل کے جنرل کونسلر حاجی تاج اکبر و دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے اُنہوں نے بتایا کہ سعید آباد خورو کوٹھے کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے ایک ہائی سکول کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ حکومت اس کیلئے زمین فراہم کریں۔

(جاری ہے)

تعلیم و صحت کے شعبوں میں عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں چندفرلانگ کے فاصلے پرسوئی گیس ہے لیکن یہ علاقہ ابھی تک نظر انداز ہے ‘گلی کوچوں کی پختگی اور نکاسی آب کے مسائل نے بھی عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے گندہ پانی گلی کوچوں میں کھڑا رہتا ہے۔ جو کہ عمارتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اس طرح علاقے میں قبرستان کیلئے اراضی اور کھیلوں کا میدان بھی عوامی مطالبات ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں جائے ۔

متعلقہ عنوان :