اسلام آباد: مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

پنجاب حکومت کا تحفظ نسواں‌بل آئین اور دو قومی نظریے سے متصادم ہے، اراکین کی رائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 13:03

اسلام آباد: مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء): مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایجنڈے سے ہٹ کرپنجاب حکومت کا تحفظ نسواں بل زیر غور رہا ، اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ تحفظ نسواں بل آئین سے متصادم ہے ۔

(جاری ہے)

اراکین نے اجلاس میں اظہار رائے کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے تحفظ نسواں بل کو اسلامی، تعلیمات، قوانین اور اصولوں کے خلاف قرار دے دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کے منافی ہونے کے تحت ایسی قانون سازی نہیں کی جا سکتی، ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل پنجاب حکومت کے تحفظ نسواں بل پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔