ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 15 مارچ کو ہو گا

بدھ 2 مارچ 2016 12:58

ایبٹ آباد۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام میٹرک 2016ء کے سالانہ امتحانات 15 مارچ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ اگر کسی طالب علم کو رول نمبر نہ ملے تو وہ 8 مارچ تک بورڈ سے اپنا نمبر حاصل کر سکتا ہے جبکہ دیگر اداروں میں زیر تعلیم طلباء کو رول نمبر8 مارچ کو جاری کئے جائیں گے جس کیلئے ادارہ کے سربراہ کا اتھارٹی لیٹر ہونا لازمی ہو گا۔