حویلی لکھا‘فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث ڈی پی ایس سکول کے طلبہ وطالبات زمین پے بیٹھ کر امتحانات دینے اور پڑھنے پے مجبور

بدھ 2 مارچ 2016 12:52

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث ڈی،پی،ایس سکول کے طلبہ وطالبات زمین پے بیٹھ کر امتحانات دینے اور پڑھنے پے مجبور،بچوں کے والدین کا شدید احتجاج بھاری بھرکم فیسیوں کی ادائیگی کے باوجود ہمارے بچوں کو زمین پر بیٹھایا جاتا ہے ڈی،سی،او فوری طور پے اپنے زیر انتظام چلنے والے سکول کو فرنیچر فراہم کریں طلبہ ووالدین کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ڈی،پی،ایس سکول حویلی برانچ میں زیر تعلیم بچے یہاں دیگر کئی مسائل کا شکار ہیں وہاں فرنیچر کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ،جس کے باعث طلبہ وطالبات زمین پر بیٹھ کر امتحانات دینے اور زیور تعلیم سے آراستہ ہونے پر مجبور ہیں اِس حوالے سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ڈی،سی،او سقراط امان رانا سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پے اپنے زیر انتظام چلنے والے اِس سکول کو درپیش تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پے حل کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے بیٹھنے کے لئے فرنیچر بھی فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :