حویلی لکھا‘ شہر کے بیشتر گلی محلوں میں مضرِ صحت قلفیاں اور گولے گنڈوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

بدھ 2 مارچ 2016 12:52

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر گلی محلوں میں انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجیہی کے باعث مضرِ صحت قلفیاں اور گولے گنڈوں کا دھندہ عروج پے ،منافع خور افراد طرح طرح کے مصالحوں اور برف سے قلفیاں تیار کرکے بچوں کو فروخت کرتے ہیں جن کے کھانے سے معصوم بچے گلے اور سینے کی مختلف بیماریوں کا شکار بن رہے ہیں اہلیان علاقہ کا کمشنر اور ڈی،سی،او سے فوری طور پے سخت کاروائی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا شہر اور گردونواح میں سرِ عام بغیر کسی روک ٹوک کے گلی محلوں میں منافع خوروں نے طرح طرح کے مصالحوں اور برف سے قلفیاں اور گولے گنڈے تیار کرکے بچوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی تیز کردیا ہے جن کے استعمال سے بچوں میں سینے اور گلے کی مختلف بیماریاں پائی جاتی ہیں لوگوں نے کمشنر اور ڈی،سی ،او سے فوری طور پے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :