17 ویں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس 5 مارچ کو منعقد ہوگی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال مہمان خصوصی ہونگے

بدھ 2 مارچ 2016 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان طبی کانفرنس، ماہنامہ قومی صحت ، بزم قرشی پاکستان اور قرشی انڈسٹریز کے اشتراک سے معروف عالم دین نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ حضرت مولانا حافظ فضل رحیم کی زیر صدارت ایک عظیم الشان 17 ویں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس 5 مارچ بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے میوزیم آڈیٹوریم ہال مال روڈ لاہور میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خان ہونگے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصور العزیز ، نائب صدر قومی طبی کونسل پروفیسر وید محمد جمیل خان ، ممبران قومی طبی کونسل پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس، پروفیسر حکیم سید ذوالحسنین بخاری اور پروفیسر حکیم محمدیوسف ہونگے۔ انچارج شعبہ اطلاعات و نشریات پاکستان طبی کانفرنس حکیم محمدافضل میو نے پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ گزشتہ 17 سال سے یہ بابرکت تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے اطباء کرام شریک ہو کر محمد مصطفیﷺ کے ساتھ اپنے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔