اقبال ظفر جھگڑا کا بطور گورنر انتخاب نیک شگون ہے‘ تاج محمدبدھائی

بدھ 2 مارچ 2016 12:46

پشاور۔02 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء ) صدر گلشن آباد ویلفیئر سوسائٹی بدھائی تاج محمد نے وفد کے ہمراہ نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی جاوید جھگڑا کو مبارکباد دی‘ تاج محمدنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے‘ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :