کینے ویسٹ نے اپنے گانوں کی نئی البم کا نام ”ٹربو گرافکس 16“ رکھ دیا

بدھ 2 مارچ 2016 12:40

کینے ویسٹ نے اپنے گانوں کی نئی البم کا نام ”ٹربو گرافکس 16“ رکھ دیا

لاس اینجلس ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) امریکی ریپر گلوکار کینے ویسٹ نے اپنے گانوں کی نئی البم کا نام اپنی پسندیدہ گیمنگ سسٹم کے نام پر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

کینے نے اپنے گانوں کی نئی البم کا نام”ٹربو گرافکس 16“رکھا ہے ،انھوں نے کہا ہے کہ یہ گیم نوعمری میں ان کی پسندیدہ ترین گیم رہی ہے اور اس لئے انھوں نے اپنے البم کو یہ نام دیا ہے کیونکہ یہ البم بھی ان کو سب سے پسندیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کو نیا البم رواں سال جون میں ریلیز ہو سکتا ہے۔