فلم ”فین “میں ان کا کردار ”بازی گر“اور”ڈر“سے مختلف ہے، شاہ رخ خان

بدھ 2 مارچ 2016 12:39

فلم ”فین “میں ان کا کردار ”بازی گر“اور”ڈر“سے مختلف ہے، شاہ رخ خان

ممبئی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ”فین “میں ان کا کردار ان کی ماضی کی فلموں ”بازی گر“اور”ڈر“سے مختلف ہے،انھوں نے فین میں کردار کی مشابہت کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فین میں ان کا رول بہت مختلف ہے اس لئے اس کو پہلے کے ادا کردہ کسی رول سے مشابہت دینا درست نہ ہو گا،انھوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں شاہ رخ گزشتہ 25 سال سے ایک جیسے رول کر رہا ہے جو کہ انصاف نہیں ہے،فین اک سادہ اور پیاری فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ان کا کردار ہرگز’سائیکو‘نہیں ہے یہ ایک نوجوان کی کہانی جو جوانی مین ایک فلم سٹار کا دیوانہ ہوتا ہے اور چوٹ کھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو دل ٹوٹ جاتا ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہو جاتاہے۔انھوں نے کہا کہ فین میں ساری کہانی میرے کردار کے گرد ہی گھومتی ہے اس لئے فی میل رول پاور فل نہیں ۔

متعلقہ عنوان :