نئی پنجابی فلم ” ماہی وے “ کی نمائش اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو گی

بدھ 2 مارچ 2016 12:34

لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )ہدایت کار محمد طارق رومی نے اپنی نئی پنجابی فلم ” ماہی وے “ کی نمائش کیلئے میٹرو پول سینما حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

وہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں فلم ” ماہی وے “ کی نمائش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ا س فلم میں زیادہ تر نئے فن کار کام کر رہے ہیں۔ فلم کے اسکرپٹ پر بھر پور محنت کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ عوام فلم ”ماہی وے “ کے موضوع کو ضرور پسند کرینگے۔