سید نور دوبارہ فلمیں بنانے کیلئے تیار

بدھ 2 مارچ 2016 12:34

سید نور دوبارہ فلمیں بنانے کیلئے تیار

    لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )ہدایت کار سید نور نئے جذبے اور ہمت سے لاہور میں دوبارہ فلمیں بنانے کیلئے تیار ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ قانون کی عزت اور پولیس کے اچھے کاموں کے حوالے سے نئی فلم ” وانٹڈ“ بنا رہے ہیں۔ وہ فلم میں مجرموں کے انجام اور اسکے بہتر حل کیلئے تجاویز بھی فلم میں دکھائینگے۔