ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ،وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ‘ ذوالقرنین حیدر

بدھ 2 مارچ 2016 12:33

ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ،وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینئر اداکار و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، نئے ٹیلنٹ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی وی کو وقت دیں تاکہ ان کی اداکاری میں پختگی آئے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ، ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے تھے مگر بدقسمتی سے آج کے فنکار کے پاس ریہرسل کا بھی وقت نہیں ہوتا ۔

ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں نے فن اور فنکاروں کو پرموٹ کرنے کے لئے پروڈکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، میرا ادارہ ایسے ٹی وی ڈرامے پیش کرے گا جس میں پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جائے گا تاکہ اچھے اور باصلاحیت فنکاروں کو آگے لایا جا سکے ۔