پشتو فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ‘ سدرہ نور

بدھ 2 مارچ 2016 12:29

پشتو فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پشتو فلموں کی نامور اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ پشتو فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب اردو اور پنجابی فلموں کے ساتھ پشتو فلمیں بھی انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں اپنا کردار نبھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سدرہ نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کے باعث فنکاروں سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر لوگ نا امیدی اور بے روزگاری کی زندگی بسر کر رہے تھے اور سٹوڈیو ویران ہو چکے تھے ، ان حالات میں پشتو فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دیا جو خوش آئند بات ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ” جشن “ شائقین فلم اور پرستاروں کے لئے تحفہ ثابت ہو گی ۔ اس فلم میں اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر کی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی ۔