جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریگا اس کو اتنا زیادہ نام اور مقام حاصل ہو گا‘ سنہری خان

بدھ 2 مارچ 2016 12:29

جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریگا اس کو اتنا زیادہ نام اور مقام ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) اداکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ اچھا اور معیاری رقص کسی کی میراث نہیں ہے ، شوبزمیں جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کر ے گا اس کو اتنا زیادہ نام اور مقام حاصل ہو گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں صرف محنت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

تھیٹر کی دنیا میں میرا کسی سے کوئی مقابہ نہیں ہے ، تمام سینئرز میرے لیے قابل احترام ہیں ۔ تھیٹر میں دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں ۔ اپنے کام سے کام رکھنے والی فنکارہ ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں سنہری خان نے کہا کہ جلد ایک عالمی معیار کی فلم میں اداکاری کروں گی جس کی کاسٹ ان دنوں فائنل کی جا رہی ہے ۔