راولپنڈی : ممتاز قادری کے جنازے پر ہزاروں‌کی تعداد میں‌ ملاوں‌ نے ماتم کیا ، ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو ممتاز قادری کی پھانسی پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا، برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 12:28

راولپنڈی : ممتاز قادری کے جنازے پر ہزاروں‌کی تعداد میں‌ ملاوں‌ نے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز حسین قادری کو دو روز قبل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریلگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو ممتاز قادری کے جنازے یا اس حوالے سے کوئی بھی نشریات دکھانے سے خبردار کیا گیا تھا جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز پر ممتاز قادری سے متعلق تمام نشریات کا بلیک آؤٹ کیا گیا۔

تاہم برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی ایک رپورٹ کے مطابق ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ان کے جنازے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ ہزاروں ملاؤں نے ممتاز قادری کی پھانسی پر ماتم بھی کیا۔ اسلام آباد میں ممتاز قادری کی پھانسی پر ممکنہ رد عمل کے پیشٍ نظر ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیئے پولیس اہلکار بھی جگہ جگہ تعینات کیے گئے تھے۔ جنازے پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ ممتاز حسین قادری کی پھانسی نے کلمہ پڑھنے والے ہر مسلمان کے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنازے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ ممتاز حسین قادری اسلام کے ہیرو ہیں۔ ملاؤں کا ماننا ہے کہ حکومت وقت نے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دے کر اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ ممتاز قادری نے جنوری 2011ء میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو توہین مذہب کے قوانین پر تنقید کرنے پر اسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :