معروف قوال بدر میانداد کی نویں برسی منائی گئی

بدھ 2 مارچ 2016 12:27

معروف قوال بدر میانداد کی نویں برسی منائی گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) معروف قوال بدر میانداد کی نویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے ، شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ۔ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔

(جاری ہے)

بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کے لیے بھی منتخب کیے گئے ۔ بدر میانداد جن کے قریب البمز امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27برس تک فن قوالی میں نام پیدا کیے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے۔