دہشت گردوں‌کے خلاف کارروائی تک پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات نہیں‌ ہو سکتے ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 مارچ 2016 12:14

دہشت گردوں‌کے خلاف کارروائی تک پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات نہیں‌ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) : پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات بھارتی پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد ہی سے التوا کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق متعدد خبریں گردش کرتی رہی ہیں، تاہم بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے آج کے بیان نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق ابہام دور کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات نہیں ہو سکتے ، بھارت کی ترجیح پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات ہیں، جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات بھی نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم اور مشیر اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :