تربت :ایف سی کا آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک ، دو گرفتار

گرفتار دہشتگرد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 2 مارچ 2016 12:10

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک ، 2 زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر تربت کے نواحی علاقے ساحلو میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے جانے اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد گذشتہ دنوں شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے دو مزدوروں کے اغواء اور انہیں قتل کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :