سدھارتھ نے میرے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کیا‘عالیہ بھٹ

بدھ 2 مارچ 2016 11:46

سدھارتھ نے میرے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کیا‘عالیہ بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا ان کے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کرتے تھے، جو انھیں بالکل پسند نہیں تھا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ اور سدھارتھ نے ایک انٹرویو کے دوران بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے حوالے سے بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران عالیہ کا کہنا تھا ’ہم نے 2011 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اْس وقت میں 17 برس کی تھی اور سدھارتھ میرے ساتھ بچوں جیسا برتاوٴ کرتے تھے جو مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔عالیہ کی بات کاٹتے ہوئے سدھارتھ نے بتایا کہ عالیہ صرف 17 سال کی تھی اور یہ عمر خاصی چھوٹی ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ اور سدھارتھ آج کل فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی دوستی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا ’جب دو اداکار ایک ساتھ کام کر رہے ہوں تو اس قسم کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، میں نے آخری بار اپنے بارے میں یہ پڑھا تھا کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا بریک اَپ میری وجہ سے ہوا اور مجھے اس پر خاصا تعجب ہوا تھا۔سدھارتھ اور عالیہ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی کہانی دو بھائیوں اور ان کے گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جو چند اختلافات کے باعث الگ ہوجاتے ہیں تاہم آگے جاکر یہ سب اپنے دادا (رشی کپور) کی خواہش پر ایک ہوں گے۔شکن بترا کی ہدایت میں بننے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“ 11 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :