اداکارمعمررانا نے سید نور کی فلم سائن کرلی

بدھ 2 مارچ 2016 11:40

اداکارمعمررانا نے سید نور کی فلم سائن کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) اداکار معمر رانا نے چار سال بعد فلموں میں دوبارہ جلوہ گر ہونے کا اعلان کر دیا، سید نور کی فلم سائن کر لی، کہتے ہیں کہ نئے لوگ اناڑی ہیں ، فلم انڈسٹری کو کھڑا کرنا ہے تو تجربہ کار فلمسازوں کا ہاتھ پکڑنا ہوگا۔ماضی میں کئی ہٹ فلمیں دینے والے سید نور اور معمر رانا نے ایک بار پھر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر نیا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مشترکا پریس کانفرنس میں سید نور نے عز م ظاہر کیا کہ ماضی کی طرح اب بھی ہٹ فلم دینے کی کوشش کریں گے۔معمر رانا کا کہناتھاکہ وہ اپنی ذاتی پروڈکشن میں بھی فلم بنارہیہیں تاہم اسے ریلیز سید نور کی فلم کے بعد کریں گے۔ سید نور کہتے ہیں کہ معمر رانا اور صائمہ کی کامیاب جوڑی کو ایک بار پھر اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔معمر رانا نے نئے فلمسازوں کو آڑھے ہاتھوں لیا اورکہا کہ وہ اپنے سینئرز کا سہارا لیے بغیر فلم کو بحال نہیں کر پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :