جوتے ہیں یا اسلحہ؟ اسے ساتھ رکھنے والی کا انجام تو یہی ہونا تھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مارچ 2016 07:06

جوتے ہیں یا اسلحہ؟ اسے ساتھ رکھنے والی کا انجام تو یہی ہونا تھا

بالٹیمور۔ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری لینڈ میں ایک ایسی مسافر کو روکا جس کے سامان سے نے گن کی شکل کی ہائی ہیل برآمد ہوئی۔ اسلحے کی شوقین اس خاتون کے پاس ایسا بریسلٹ بھی تھا جس کی شکل گولیوں سے ملتی جلتی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی وجہ سے خاتون کو اچھی خاصی سخت چیکنگ سے گذرنا پڑا۔
ٹی ایس اے کی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ دوستانہ یاد دہانی ہےکہ اسلحے کی نقل کی کوئی چیز ٹی ایس اے کی چیک پوسٹ سے نہیں گذرسکتی۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے مسافر خاتون کو یہ جوتے واپس رکھنے کو کہا مگر اس نے جوتوں اور بریسلٹ کو وہیں چھوڑدیا تاکہ بروقت اپنی فلائٹ پکڑ سکے۔