بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے ،جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا، پاکستان بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کیے جانے کا منتظر ہے، اگلے دس سے پندرہ دن افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں ،آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے ، آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے بعد 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا امریکی تھنک ٹینک کونسل برائے خارجی تعلقات سے خطاب

منگل 1 مارچ 2016 23:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے ،جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا، دہشت گردوں کی جانب سے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا تھا جس کے بعد جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب شمالی وزیر ستان سے شروع کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے ، ضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے بعد 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں۔ وہ منگل کو جہاں امریکی تھنک ٹینک کونسل برائے خارجی تعلقات سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اگلے چند برسوں میں اس پر قابو پا لیں گے ۔

بھارت جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے جب تک بھارت جوہری ہتھیاروں میں کمی نہیں کرے گا پاکستان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ دن افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ افغان امن مذاکرات کے لئے کام کررہے ہیں ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری لانا ایک چیلنجنگ مرحلہ تھا ۔

ہم نے یہ تاثر ختم کیا کہ پاکستان طالبان کی حمایت کرتا ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد بیس نکاتی نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیاجس پر عملدرآمد جاری ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ مدارس کی اصلاحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹریشن مدارس بند کیے جا رہے ہیں یا ان کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا تھا جون 2014 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شمالی وزیر ستان سے شروع کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں 90 سے 95 فیصد علاقے کو شر پسندوں سے پاک کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مذاکرات شروع کیے جانے کا منتظر ہے ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ چین کے تعاون سے توانائی کے شعبوں اور گوادر پورٹ پر کام جاری ہے ۔