اسامہ بن لادن کی آخری وصیت سامنے آ گئی ، اثاثوں کو جہاد میں مدد کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
منگل 1 مارچ 2016 22:38
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ایبٹ آباد آپریشن میں مارے جانے والے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کی آخری وصیت سامنے آ گئی جس میں واضح طور لکھ دیا تھا کہ ان کی موت کی صورت میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی رقم میں سے بیشتر حصہ بین الاقوامی جہاد کیلئے استعمال کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی وصیت سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے اثاثوں اور دولت کے بارے میں وصیت کی ہے۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وصیت اسامہ بن لادن کے خطوط پر مشتمل ہے جو انہوں نے مختلف مواقع پر تحریر کئے تھے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران امریکی فورسز کے ہاتھ اسامہ بن لادن کے کاغذات اور دیگر اہم اشیاء بھی لگی تھیں جنھیں وہ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔(جاری ہے)
انہی کاغذات میں اسامہ بن لادن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط بھی ہے۔ ان میں سے ایک خط میں تحریر ہے کہ 29 ملین ڈالرز کا ایک فیصد القاعدہ کے ایک سینئر رہنما محفوظ ولد ولید کو دیا جائے۔
خط کے مطابق سوڈان میں موجود اثاثوں کا ایک فیصد القاعدہ ہی کے ایک اور رْکن انجینیئر ابو ابراہیم العراقی کو دینے کی وصیت کی گئی۔ اسامہ بن لادن نے مذکورہ خط میں اپنے قریبی رشتہ داروں سے کہا تھا کہ اس کے چھوڑے ہوئے بقیہ اثاثوں کو جہاد میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے۔ اسی طرح ایک اور خط میں اسامہ بن لادن نے تحریر کیا کہ اگر اس کا انتقال پہلے ہو جاتا ہے تو اس کے والد اس کے بچوں اور بیوی کا خیال رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.