احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کو مہنگی

ادویات فروخت کرنے کے نیب ریفرنس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا

منگل 1 مارچ 2016 22:09

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کو مہنگی ادویات فروخت کرنے کے نیب ریفرنس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔ منگل کو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دونوں ملزمان نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی میاں خالد محمود اور سی ای او طارق حیدر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گرفتار دو ملزمان کا بینک اکاونٹس سمیت تمام دستاویزی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ فراڈ میں مزید 38 ملزمان کی گرفتاریاں ابھی باقی ہیں۔ ملزمان اور نو کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔ وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو قیمت ہمیں ملنی چاہیے تھی وہ ملی ہی نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :