امریکہ پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ٹیکنیکل امداد فراہم کرے گا،امریکی سیکرٹری توانائی ڈاکٹر ایرنیسٹ مونیز

منگل 1 مارچ 2016 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) امریکی سیکرٹری توانائی ڈاکٹر ایرنیسٹ مونیز نے کہا ہے کہ امر یکہ پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ٹیکنیکل امداد فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی واصلاحات احسن اقبال اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی شعبہ میں تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور امریکی توانائی شعبہ پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے تمام تر امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی توانائی شعبہ پاکستان توانائی شعبہ میں ٹیکنیکل امداد فراہم کرے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی واصلاحات ڈاکٹر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے توانائی کارکردگی میں بہتری،گریڈ اپ گریڈیشن،توانائی سپلائی نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ دیامر بھاشا ڈیم میں بھی امریکی تعاون کی ضرورت ہے جو کہ پاکستان میں توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجود اسسٹنٹ سیکرٹری توانائی جوہن ایلکنڈ نے کہا کہ پاکستان امریکہ مستقبل میں توانائی تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،دونوں ممالک کے نمائندوں نے توانائی شعبہ میں باہمی تعاون برقرار رکھتے اور اس کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :