سیکورٹی خدشات اور پریشان کن صورتحال،بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ کھیلنا مشکل ہو جائے گا: پی سی بی

منگل 1 مارچ 2016 21:38

سیکورٹی خدشات اور پریشان کن صورتحال،بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ کھیلنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی شہر دھرم شالہ میں سیکورٹی خدشات اور پریشان کن صورتحال کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی شہر دھرم شاملہ میں سیکورٹی خدشات کے حوالے سے آئی سی سی کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں پی سی بی نے دھرم شالہ میں سیکورٹی خدشات کے حوالے سے اپنے تجفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات اور پریشان کن صورتحال کے باعث دھرم شالہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ آئی سی سی پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔