پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کی کثرت رائے سے منظوری خوش آئندہ ہے ،چوہدری سلیم جاوید گجر

بل کا مقصد خواتین کو مردوں پر غالب کرنا نہیں بلکہ انہیں تشدد سے بچانا ہے ،بل سے خواتین کو بھر پو ر قانونی تحفظ حاصل ہو گا،تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) چنیوٹ

منگل 1 مارچ 2016 21:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں تحفظ نسواں بل کثرت رائے سے منظور ہونا خوش آئندہ اقدام ہے اس بل کا مقصد خواتین کو مردوں پر غالب کرنا نہیں بلکہ انہیں بے جا تشدد سے بچانا ہے اس بل سے خواتین کو بھر پو ر قانونی تحفظ حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم جاوید گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کو غلط رنگ دینے والے افراد تنگ نظر ہیں پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حق میں بل پاس کر کے فرسودہ ذہنیت رکھنے والوں پر واضح کر دیا ہے کہ عورتوں کو جو حقوق اسلام نے دیئے ہیں وہ کوئی دوسرا معاشرہ نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ سے اس جماعت کی جڑیں عوام میں بے حد مقبول ہیں مسلم لیگ ن کی جماعت نے ملک کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال دیا ہے ن لیگ کا دور اقتدار اپنی مثال آپ ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ہماری حکومت کے دور میں آج ملک کے حالات ماضی کی نسبت بہت زیادہ بہتر ہے ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔