چنیوٹ، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

منگل 1 مارچ 2016 21:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) سرگودھا روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب تیز رفتار کار نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد سلیم ولد محمد رفیق موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :